وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچھی خبر سنا دی

لاہور ( پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے ناصر بوسال اور ایم پی اے افتخار حسین چاچڑ شامل تھے۔

ارکان اسمبلی نے عوامی فلاحی پراجیکٹس کے آغاز پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صحت، تعلیم سمیت ہر سیکٹر میری اولین ترجیح میں شامل ہے۔ سپیشل افراد کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لئے پہلی مرتبہ سوشل ویلفیئر کو متحرک اور فعال کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب کے تمام 2800 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آٹا،چینی، گھی،دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے۔ تیل کے نرخ میں نمایاں کمی سے صوبے کی عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس کا جلدآغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت ادویات کی گھر تک فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے8 ارب روپے کی لاگت سے انسداد سموگ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے اور بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close