پاکستان میں زلزلہ، شدت کیا تھی؟ عمارتیں ہل کر رہ گئیں

کراچی (پی این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فوری طور پر زلزلے کے مرکز اور شدت کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ بہت کم تھا۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا ہے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اورگہرائی 22 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں