ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر بڑی پابندی عائد

لاہور(پی این آئی) 5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے ہونگے،75مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی ہے،سنگل یوز پلاسٹک کے برتنو ں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کے شعور کیلئے ’’پلاسٹک موت ہے‘‘ کے موضوع پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کئے جائیں گے،پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذرائع کی تیاری اور استعمال کو فروغ دیا جائے گا، پلاسٹک موت ہے، اس کے زہریلے ذرات سے ہم سب کو بچنے کیلئے ملکر کوشش کرنا ہوگی،ان کا کہناہے کہ میڈیا سے پلاسٹک موت ہے آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے،عوام پلاسٹک بیگ خریدتے وقت یاد رکھیں اپنے اور دوسروں کیلئے موت خرید رہے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close