پنجاب میں دفعہ 144نافذ ،وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں مزید ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ریلیوں، جلسے ، جلوسوں، دھرنوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل بھی 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close