بلوچ طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

لندن(پی این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کیلئےنئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان کردیا،یہ اعلان آکسفورڈ انہوں نے برطانیہ میں آکسفورڈ پاکستان پروگرام انڈومنٹ فنڈ کے پر وقار سالانہ عشائیہ میں کیا گیا۔

عشائیہ میں سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ، ملالہ یوسفزئی سمیت 150 کے قریب معزز مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے استحکام اور سماجی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کا کردار اہم ترین ہے،بلوچستان سے مستقبل کے لیڈروں کی تربیت کے لیے یہ سکالرشپ سنگ میل ثابت ہوگا، یہ اقدام اعلیٰ تعلیم کی ترویج میں اضافہ کرےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close