مچھلیوں کے شکار پرپابندی عائد کردی گئی

لاہور(پی این آئی)محکمہ فشریزپنجاب نے صوبہ بھرمیں مچھلیوں کے شکار پرپابندی عائدکردی۔ ڈائریکٹرجنرل فشریز ڈاکٹر سکندر حیات اورڈائریکٹرایکوا محمد عابد کلچرفشریزنےافسران کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کردیں۔

فشریزڈیپارٹمنٹ کےمطابق جون سے اکتیس اگست تک پابندی کا موسم ہے یہ مچھلیوں کا بریڈنگ کا سیزن ہے۔ محکمہ فشریزکےمطابق بریڈنگ سیزن میں مچھلیوں کا شکارجرم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔غیرقانونی شکارروکنے کے لیے سکواڈ کوبلا تفریق کاروائیوں کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔پابندی کے موسم میں جال سے مچھلی کا شکارنہیں کیاجاسکتا۔صرف راڈ لائن اورلانگ لائن پرہی شکارکی اجازت ہوگی ۔ ڈائریکٹرجنرل فشریزڈاکٹرسکندر حیات اورڈائریکٹرایکوا کلچرفشریزمحمد عابد نےافسران کوسخت مانیٹرنگ کی ہدایات دیدیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close