سسر کو لوٹنے والا داماد گرفتار

لاہور(پی این آئی) سسر کو لوٹنے والاداماد گرفتار۔۔۔لاہور پولیس نے نقاب پہن کر اپنے ہی بزرگ سسر کو لوٹنے والے داماد کو گرفتار کرلیا۔ہوا کچھ یوں کہ رائیونڈ مین بائی پاس روڈ پر نقاب پوش ڈاکوؤں نے بزرگ شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے، پولیس نے تحقیقات شروع کی تو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا پتہ لگایا گیا۔ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے بعد بزرگ شہری کے سامنے لایا گیا تو پتہ چلا کہ ان میں سے ایک لٹنے والے کا داماد ہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close