لاہور (پی این آئی)صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ لگانے کی اجازت سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کی فی الحال اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ سکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں۔انھوں نے کہا کہ جب تک محکمانہ نوٹیفکیشن اور پالیسی نہ آئے، سمر کیمپ کا اعلان نہ کیا جائے، کسی نجی سکول کو سمری کی منظوری تک سمر کیمپ کی اجازت نہیں۔رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نجی سکولز مالکان کو ملاقات میں آگاہ بھی کیا چکا ہے، فی الوقت کسی بھی سکول کو سمر کیمپ کا اختیار نہیں دیا گیا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلے سے جلد سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں