پنجاب حکومت نے اساتذہ کی بڑی مشکل آسان کر دی

لاہور (پی این آئی)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی۔

نئی ٹرانسفر پالیسی نے ممکنہ طور پر اساتذہ کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر اب پورا سال کھلی رہے گی۔ معذور، بیوہ، مطلقہ، لانگ ڈسٹنس، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔ تاہم صرف بہت ضروری کیسز ہی اس ضمن میں ڈیل کئے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر سال میں دو بار ہو سکے گی۔ یہ ٹرانسفرز گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کے دورانیہ میں ہو سکیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت وزیر تعلیم نے تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کرنے اور تمام ضلعی کمیٹیوں کو درخواستوں پر فیصلہ ایک مہینے کے عرصہ میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ٹرانسفر کے معاملے میں اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اب انہیں طویل انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ اساتذہ کو آسانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے، اب اساتذہ پر ایس ٹی آر کے تناظر میں اپلائی کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

close