لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کو مفت سولرپینلز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس منصوبے پر 10ارب روپے لاگت آئے گی اور ان سولرپینلز کی تنصیب کا خرچ بھی صوبائی حکومت ہی برداشت کرے گی۔ حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے ایسے 50ہزار خاندانوں کو مفت سولر پینلز دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن کی ماہانہ بجلی کی کھپت 100یونٹ تک ہے۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث لوگوں یا دیگر حکومتی سکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو مفت سولر پینلز نہیں دیئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق مفت سولر پینلز سکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرانی ہو گی۔ اس کے لیے اپنے موبائل فون سے بجلی بل کا ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر 8800پر ایس ایم ایس کریں۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے رجسٹرڈ شہریوں کی اہلیت جانچنے کے بعد حتمی لسٹ پینلز تقسیم کرنے والی انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں