سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سوسائٹی لوئر گریڈ سٹاف کے لیے بنائی جائے گی، جس میں انہیں سستے داموں پلاٹ دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کریں گے۔ یہ زون صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر بنائیں گی جہاں سے ہونے والی آمدنی سے سٹیل مل کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے گا۔دوران گفتگو وزیراطلاعات کی طرف سے سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close