سرگودھا (پی این آئی)سرگودھا، جعلی آرڈر پر بھرتی ہوئے والے سکول ماسٹر کو 20 سال قید، جرمانہ۔۔۔سرگودھا میں جعلی آرڈر پر سرکاری اسکول میں بھرتی ہونے والے ٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلی آرڈر کے ذریعےگورنمنٹ اسکول میں بھرتی ہونے والے استاد کو 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم گورنمنٹ ہائی اسکول شیخ محمود والا میانوالی میں بھرتی ہوا تھا، ملزم اب تک 21 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ بھی وصول کر چکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں