سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے شاندار اعلان کردیا

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے ’سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ‘ کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کی بحالی پر زور دیا۔کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت لوئر گریڈ اسٹاف کو سستے داموں پلاٹ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کریں گے، یہ زون صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر بنائیں گی جہاں سے آنے والی کمائی سے اسٹیل مل کو کھڑا کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 50 الیکٹرک بسیں چلانےکے معاہدے سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس لینے کی بھی منظوری دی جبکہ سڑکوں پر ملبہ ڈالنے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close