افسوسناک حادثہ ، گاڑی کھائی میں گرنے سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے

سوات (پی این آئی)سوات کی وادی مالم جبہ میں ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مالم جبہ سکی ریزورٹ کی ہائی ایس گاڑی جس میں عملے کے 12 افراد سوار تھے بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close