28 مئی یوم تکبیر امت مسلمہ کے لئے فخر کا دن ہے، تکبیر کانفرنس سے مقررین کا خطاب

رپورٹ: مریم صدیقہ

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی صدر مرکزی انجمن تاجران لیاقت روڈ راولپنڈی و صدر راولپنڈی سنوارو تحریک شیخ عبد الوحید نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان سمیت امت مسلمہ کے لئے فخر کا دن ہے، پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کر کے پیغام دیا کہ ہم امت مسلمہ کی سلامتی کے ضامن ہیں۔

انھوں نے یہ بات راولپنڈی لیاقت باغ میں منعقدہ “تکبیر کانفرنس” سے خطاب کے موقع پر کہی۔ شیخ عبد الوحید کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر مملکت پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو پہلا ایٹمی مسلم ملک بنا کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا۔اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک کی اہم تنصیبات کا مل کر دفاع کریں۔آپس میں اتفاق اور یگانگت کو فروغ دیں۔تاکہ کسی ملک دشمن عناصر کی جرات نہ ہو کہ وہ پاکستان ،اس کی عوام یا کسی مسلم ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

close