کراچی میں فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں

کراچی(پی این آئی)کراچی میں فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں۔۔۔ جمشید کوارٹر میں صبح سویرے فائرنگ کے واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے دو طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائی جانبر نہ ہوسکے۔

علینہ راجپر نے بتایا کہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک بال بال بچ گیا، واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین لسبیلہ چوک کے قریب کے رہائشی تھے جو پیشی کے لیے سٹی کورٹ جارہے تھے، مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آرہی تھی، مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں