نئی بھرتیوں کا اعلان، سکول اساتذہ کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی) حکومت پنجاب نےسرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئےبھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر تعلیم نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ ہم سکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 سے30 ہزار استاتذہ کی بھرتیاں کریں گے ۔ہماری کوشش ہو گی کہ بھرتیوں کے عمل کو چھٹیوں کے دوران مکمل کرلیاجائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close