مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہور(پی این آئی) لاہور کے علاقے مناواں میں 2 بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ باغبان پورہ بازار سے نوڈلز کے 2 پیکٹ خریدے تھے،گھر میں بچوں کو نوڈلز بنا کر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ 11 سال کی بچی گھر میں اور 9 سال کا بچہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔پولیس کا دعویٰ ہےکہ والدین نے مقدمے سے انکار کیا ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close