اسکولز کے بچوں کو فری ناشتہ دینے کا اعلان

کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسکولوں میں بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ اب کوئی بچہ بھوکا اسکول نہیں جائے گا اور اس پروگرام کو سندھ بھر میں پھیلائیں گے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سماجی رہنما بشیر فاروقی کے فلاحی ادارے کا کراچی میں دورہ کیا اور سرکاری اسکولوں میں مفت ناشتہ فراہم کرنے پر بات چیت کی ۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ خالد مقبول صدیقی اور فلاحی ادارے کے سربراہ کے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بچہ بھوکا اسکول نہیں جائے گا، فوڈ سکیورٹی پر بھی انہون نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے اورا س کو آگے تک بڑھائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم خدمت کے جذبے سے آگے بڑھے ہیں اوراس پر ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی جو اسکول چاہیں اس میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کل ہم نے جس کا فیصلہ کیا تھا آج وہ بہت بڑے کام میں تبدیل ہورہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close