معروف صحافی پر نامعلوم افرادکا حملہ ،افسوسناک خبر

رحیم یار خان (پی این آئی) رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی محمد یونس پر ڈنڈوں سے تشدد کر کے کپڑے پھاڑ دیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے احسان پور میں پیش آیا۔ تشدد سے صحافی کے ہاتھ اور پاؤں زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں 5 ملزمان نے مقامی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج کرکے ویڈیو کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔صحافی محمد یونس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے سوتیلے بھائیوں کی زمین پر قبضہ کیا تھا، خبر شائع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close