تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

پشاور (پی این آئی )سرکاری ملازمین کے احتجاج پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ سے مشروط کردیا۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت تنخواہوں میں جتنا اضافہ کرتی ہے اس مناسبت سے فیصلہ کیا جائے گا، ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پیش کئے، وزیر خزانہ نے بتایاکہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعلی سے رابطہ ہوا ہے، کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close