لاہور (پی این آئی) پنجاب میں روٹی کے بعد بریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ڈبل روٹی کی قیمت میں پچاس سے ستر روپے کمی کردی ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔لاہور میں 750 گرام کی بریڈ کی قیمت 230 سے کم کرکے 180 روپے کردی گئی،ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ 400 گرام تک کی بریڈ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95 روپے ہو گی۔نوٹیفکیشن کےمطابق ڈبل روٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی ہے ،لیکن ملتان کے نان بائیؤ کی جانب سے حکومت کے فیصلے کو مستردکردیا گیا،شہر کے مختلف مقامات پر روٹی اور نان پرانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں