ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

پشاور(پی این آئی)جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک تھانے کی حدود میں سرکی خیل روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔

پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں کیے گئے اس دھماکے میں ایس ایچ او کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان دھماکے میں ایس ایچ او محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close