ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اتوار کو خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور سے 94 کلو میٹر شمال میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 35 فٹ ریکارڈ کی گئی۔