گندم کی خریداری میں بے قاعدگیاں، مزید 2 افسران معطل

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل ڈالنے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے دونوں افسران کو گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل ڈالنے کے الزام پر معطل کیا۔حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے افسران میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں۔محکمہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سے لائی گئی گندم کی خریداری میں کسانوں کی شکایت پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری میں بے قاعدگیوں پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ایبٹ آباد شاد محمد پروکیورمنٹ کمیٹی کے رکن ذیشان خان کو معطل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close