پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں کتنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے اخراجات کم کرنے کے لیے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔ بی آر ٹی کے اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانے کیلئے مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا، دستاویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔ اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز میں دکانوں کو کم کرائے پردینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکانیں کم کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

دستاویز کے مطابق دکانیں ماہانہ 6 ہزار روپے کے کرائے پر دی گئی ہیں، مشیر خزانہ نے دکانوں کا کم سیکم کرایہ 100 روپے فی مربع فٹ رکھنے کی ہدایت کی جبکہ کیپوما کو 3 کمرشل پلازوں کو کرائے پر دینے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹرانس پشاور آپریشنل پلان کو دوبارہ ترتیب دے کر 2 ارب کی بچت کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close