پولیس افسر کی مشتاق خان سے دھمکی آمیز انداز میں گفتگو، اسلام آباد پولیس نے وضاحت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران کی ایک تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسر مظاہرین کے ساتھ تحمل سے بات کر رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ اسلام آباد پولیس ایک پروفیشنل پولیس ہے جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے، ہر شہری کی عزت اسلام آباد پولیس کا فرض ہے اور تمام شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close