ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں میانوالی روڈ پر ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں مسافر وین میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ بھکر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے تھے۔ مرنے والے افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں