کوئٹہ(پی این آئی)ٹرانسپورٹرز اتحاد کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔۔۔ بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے آج سے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کئی کئی گھنٹے چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے بجائے جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں.ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہر چیک پوسٹ پر گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے جس سے مسافر پریشان ہوتے ہیں، ساتھ میں فروٹ اور سبزیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔
ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر روکنے کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہوتا ہے۔ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں