لاہور(پی این آئی)گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی۔۔۔پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی آ رہی ہے۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کے تقابلی جائزے منگوا لیے۔ انکا کہنا ہے کہ گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 10 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے کمی آئی جبکہ 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں اوسط 1300 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
80 کلو فائن آٹا/میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی۔ اسی طرح 50 کلوگرام سوجی کے تھیلے کی قیمت میں اوسط 1700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں