لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سادہ روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے جس کااطلاق کل سے ہوگا۔روٹی کی قیمت میں کمی سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر بیان جاری کیا۔مریم نواز نے کہا کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12سے 14روپے مقرر ہے جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کی تھی۔
پاکستان کیلئے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات کا اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں