کوئٹہ(پی این آئی)غیر حاضر اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ۔۔۔بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے مسلسل غیر حاضر 2 ہزار اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کے مطابق اب تک 280 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے، 10روز کے دوران مزید 600 اساتذہ کو برطرف کردیا جائے گا۔صالح ناصر نے بتایا کہ کوئٹہ میں 1200مزید اساتذہ کی برطرفی کیلئے قانونی کارروائی تیز کردی گئی ہے۔سیکرٹری تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ ملازمت سے مسلسل غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں