طلبہ کیلئے خوشخبری،سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

کراچی(پی این آئی)سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کےفیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close