رات گئے نامعلوم افراد کا حملہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے شہر دکی میں میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

دکی میں سنجاوی کے علاقے پاسرہ تنگی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ٹرکوں کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا، ٹرکیں دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب جارہی تھی۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ اور آگ لگنے سے 6 ٹرکوں کو نقصان بھی پہنچا۔ٹرک ڈرائیور کے مطابق حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی اور تمام حملہ آور پیدل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close