ایئرپورٹ سے جعلی پائلٹ گرفتار

لاہور(پی این آئی) لاہور میں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے جعلی پائلٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، جعلی پائلٹ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کا جعلی پائلٹ گرفتار کر لیا گیا۔جعلی پائلٹ محمد احمد کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پی آئی اے کے جعلی کارڈ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔اے ایس ایف نے گرفتار جعلی پائلٹ کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close