کراچی(پی این آئی) ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف اہم فیصلہ ۔۔۔ سندھ میں ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف ریپڈ ریسپانس فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے محکمہ ایکسائز کا ریپڈ ریسپانس فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز حکام کو ہدایات دیں کہ منشیات کی ہر قسم کی تسخری روکنے کے لئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے چوکیاں بھی بنائی جائیں۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور ، محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے عید الاضحی ٰکے فوری بعد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی اور پریمئم نمبر پلیٹس کے اجراءکے حوال سے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں