تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجز کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے کالجز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں کالجز صبح 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز کالجز کے اوقات کار صبح 7:30 سے 11 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوقات کار کی تبدیلی اگلے 10روز کے لیے ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری کالجز پر ہوگا۔یاد رہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close