پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کر لیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کر لیا ہے,بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں پیش کیا,ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بل کے اہم نکات اور اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں,اپوزیشن نے اس بل کو ایک کالا قانون قرار دے دیا, اپوزیشن نے احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں, صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا ۔بل کے خلاف اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور ملک گیر احتجاج کی کال بھی دیدی,اس بل کا اطلاق الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی ہوگا, فیس بک ، ٹک ٹاک ،ٹوئٹر ،یوٹیوب ،انسٹا گرام پر بھی غلط خبر یا کردار کشی پر 30 لاکھ روپے ہرجانہ ہوگا,کیس سننے کےلiے ٹربیونلز قائم کiے جائیں گے جو180 دنوں میں فیصلے کے پابند ہوں گے، آئینی عہدوں پر تعینات شخصیات کے کیسز ہائی کورٹ کے بنچ کے پاس سنے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں