ن لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور(پی این آئی)ن لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے 15 مئی کو محمد عاطف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل منظور کی تھی اور رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر آج تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کر سکتا۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کر چکا تھا، ریٹرننگ افسر فارم 47 جاری کر کے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا۔عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر الیکشن کمیشن الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کر سکتا۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اپریل کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہیں۔فیصلے میں عدالتِ عالیہ نے کہا ہے کہ رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس اور جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کے اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ رانا ارشد پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگی امیدوار تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close