25سے 31مئی تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی) 25سے 31مئی تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔۔پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث سکولوں میں 7دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول 25سے 31مئی تک بند رہیں گے،تاہم جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ امتحانات لے سکیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن سکولوں میں روٹین کی کلاسیں ہو رہی ہیں وہ فوری طور پر سکول بند کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے،آئندہ دس روز تک ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور درجہ حرارت 46یا 47تک جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں