ہیٹ ویو، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)ہیٹ ویو، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔۔۔۔۔ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیےگئے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیشِ نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے۔وزیرِ تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات ملتوی کیے ہیں۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 28 مئی سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close