تعلیمی اداروں میں 22مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جلد متوقع

لاہور(پی این آئی)تعلیمی اداروں میں 22مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جلد متوقع۔۔۔محکمہ تعلیم پنجاب نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے،22 مئی سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےاعلان کردیا۔رانا سکندرحیات نے والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی،96 فیصد والدین نے رواں ہفتے چھٹیاں دینےکا مطالبہ کیا۔وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہےکہ نجی وسرکاری سکولز 22 مئی سےگرمیوں کی چھٹیاں دیں گے،جن سکولز میں امتحانات ہورہے ان پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

امتحانات والےسکولز کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی،چھٹیوں کانوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close