لاہور (پی این آئی) سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کی وکیل پر تشدد اور خنجر سے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی جس کے مطابق وکیل اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔
آج نیوز کے مطابق تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاروں نے وکیل پر تشدد شروع کردیا۔ ایک پولیس اہلکار نے خنجر نکال کر وکیل کو زخمی کردیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔اہلکاروں وکیل کے درمیان رات نو بجے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا۔ اسلام پورہ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں