بہادر شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں ایک جرأت مند شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 10میں پیش آیا۔ شہری بینک سے رقم نکلوا کر گھر کے لیے نکلتا ہے تو ڈاکو اس کا تعاقب شروع کر دیتے ہیں اور اس کے گھر کے گیراج میںگھس کر اسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہری مزاحمت کرتا ہے اور ایک ڈاکو سے پستول چھین کر اسے قابو کر لیتا ہے، جس پر دوسرا ڈاکو بوکھلا کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ شور و غوغا سن کر ہمسائے وہاں جمع ہو جاتے ہیں اور مل کر سب ڈاکو کی درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم پہلے بھی آئی 9انڈسٹریل ایریا میں ہونے والی ایک واردات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close