کراچی، لیاقت آباد میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی، لیاقت آباد میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔۔کراچی وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے کال سینٹر میں داخل ہو کر عبداللہ نامی ملازم پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عبداللہ میٹرک کا طالب علم تھا، فوری طور پر قتل کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔دریں اثنا عبداللہ کے ماموں نعمت نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے سے متعلق 7 بجے میری بہن کا فون آیا۔ نعمت کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا نہیں پتہ چل سکا، کال سینٹر انتظامیہ نے گھر والوں کو اور پولیس کو آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ جس پستول سے فائرنگ ہوئی وہ لائسنس یافتہ ہے۔ پستول سیکیورٹی کی غرض سے کال سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close