صوبائی دارلحکومت میں پولیس اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس اہلکاروں کیخلاف ریس کورس میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغلپورہ میں تعینات اہلکار خرم اور پولیس لائنز میں تعینات احسن نے شہری کو لوٹا،دونوں اہلکاروں نے سندرداس روڈ پر شہری بلال کو لوٹا، اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تھے،اہلکاروں نے بلال کو چیکنگ کیلئے روکا اور 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close