کن گاڑیاں کیخلاف حکومت نے کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی؟

لاہور(پی این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ٹریفک سکواڈ نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا لیے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ٹریفک سکواڈ کے اہلکاروں کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان کیے جا رہے ہیں تاہم جس گاڑی کا انجن زیادہ خراب ہو، اسے بند کر دیا جاتا ہے۔ماحولیات ٹریفک سکواڈ کے سربراہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیوں میں دھواں چھوڑنے کی شرح زیادہ ہے۔ جلد اہم شاہراہوں پر بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close