علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لیے گئے

پشاور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لیے گئے۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں 9 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دے دیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لیے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور سے درج ذیل 9 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔1آپ نے دوران سماعت پراسیکیوشن کے پیش کیےگئےشواہد،دلائل کوسنا اورسمجھا؟2 : 30 اکتوبر 2016کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی، کیا کہیں گے؟ 3 : آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے، جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے،

پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟4 : آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پربلٹ پروف جیکٹ پہنےبیٹھےگارڈ کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟5 : آپ کی گاڑی سے غیرقانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟6 : پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کیمیکل جائزے سے ثابت ہواکہ بوتل میں شراب تھی، کیا کہیں گے؟ 7: آپ کےخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپ کے خلاف کیوں گواہی دی؟8 : کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟9: کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ عدالت نے علی امین گنڈا پورکو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close