زیر حراست دو ملزمان ہلاک

لاہور(پی این آئی)زیر حراست دو ملزمان ہلاک۔۔۔لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں زیرِ حراست 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ڈی ایس پی کے مطابق پولیس ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مناواں لے جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرِ حراست 2 ڈاکو مارے گئے۔ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close