لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال میں فراہمی و نکاسیٔ آب کا جدید ترین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں